دنیا کے ذہین ترین 10سالہ بچے نے تعلیم ادھوری چھوڑ دی

Last Updated On 13 December,2019 10:46 am

برسلز: (روزنامہ دنیا) بیلجیئم کا رہائشی 10 سالہ بچہ لوراں سیمو دنیا کا کم عمر ترین یونیورسٹی گریجویٹ بننے والا تھا تاہم ڈچ یونیورسٹی کیساتھ گریجویشن کے امتحانات کی تاریخ پر تنازع کے بعد لوراں نے تعلیم کا سلسلہ ترک کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لوراں کی 10 ویں سالگرہ 26 دسمبر کو ہے اور اسے اس سے پہلے گریجویشن مکمل کر لینا تھی اور وہ دنیا کا کم عمر ترین گریجویٹ بن جاتا تاہم ڈچ یونیورسٹی نے اس کے امتحانات آئندہ جون تک لینے کا فیصلہ کیا۔

لوراں نے حیرت انگیز طور پر اپنی تعلیم کا سلسلہ ہی ختم کردیا، دوسری طرف دنیا کی 2 بڑی یونیورسٹیز نے لوراں کو داخلے کی آفر کر دی ہے۔