لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں سوشل میڈیا نوجوانوں سمیت ہر عمر کے لوگوں میں رچ بس گیا ہے، سوشل میڈیا کی ایپ فیس بک کا یہ بھی کمال ہے اس کے پاس دو بڑی ملکیت والی ایپ موجود ہیں جن کے صارفین کی تعداد بھی اربوں میں ہے، ان میں واٹس ایپ اور انسٹا گرام ہے۔ فیس بک کے صارفین کی تعداد تقریباً اڑھائی ارب کے قریب ہے۔ اب سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق 2010ء کی دہائی سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی ہے۔ کم از کم سمارٹ فونز میں ایپس پر اس کمپنی کو مکمل بالادستی حاصل ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’ایپ اینی‘ کی نئی رپورٹ میں 2010 سے 2019 تک یا ایک دہائی کے دوران سب سے زیادہ ڈاﺅن لوڈ کی جانے والی 10 موبائل ایپس کی درجہ بندی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: فیس بک، گوگل انسانی حقوق کیلئے بڑا خطرہ قرار
خبر رساں ادارے کے مطابق اس فہرست میں فیس بک اور اس کی زیرملکیت ایپس نے 4 پوزیشن پر قبضہ جمایا بلکہ سرفہرست چاروں ایپس مارک زکربرگ کے سوشل نیٹ ورک کی ہی تھیں۔
ویسے یہ حیران کن امر بھی نہیں کیونکہ ان چاروں ایپس کے بغیر ہوسکتا ہے آپ کو بھی زندگی ادھوری لگتی ہے۔ اس فہرست میں فیس بک نمبرون رہی، جس کے بعد فیس بک میسنجر، واٹس ایپ اور انسٹاگرام بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے۔
یہ بھی پڑھیں: سر ہلائیں، اپنی پہچان کرائیں، فیس بک کا نیا فیچر تیار
خبر رساں ادارے کے مطابق 5 ویں پر سنیپ چیٹ، چھٹے پر سکائپ، 7 ویں پر ٹک ٹاک، 8 ویں پر یو سی براﺅزر، 9 پر یوٹیوب اور 10 ویں پر ٹوئٹر موجود ہے۔
2010 سے 2019 کے دوران ہماری روزمرہ کی زندگی میں فیس بک کے غلبے کا اندازہ آپ اس بات سے لگاسکتے ہیں کہ فیس بک کی فلیگ شپ ایپ اور اس کی اسپن آف میسنجر دونوں کے صارفین کی تعداد اربوں میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیس بک نے ایک کروڑ 16 لاکھ پوسٹیں ہٹا دیں
واٹس ایپ کو استعمال کرنے والے اگر ڈیڑھ ارب سے زائد (یہ اعدادوشمار بھی ایک سال پرانے ہیں) ہیں تو انسٹاگرام بھی ایک ارب سے زائد صارفین رکھنے والی اپلیکشن ہے۔ ٹک ٹاک کو چونکہ ابھی زیادہ عرصہ نہیں ہوا ورنہ ہوسکتا ہے کہ وہ اوپر کسی نمبر پر موجود ہوتی۔