سوات: (دنیا نیوز) سوات میں سردیاں آتے ہی شہریوں نے ٹراؤٹ مچھلی کا استعمال بڑھا دیا۔ ذائقے میں منفرد اور لذت سے بھرپور ٹراؤٹ مچھلی لوگوں کی محبوب غذا ہے۔
آ ج کل سوات کے پہاڑوں پر ہر طرف برف ہی برف اور ٹھٹھرا دینے والے سردی نے ڈیرے جما رکھے ہیں، ایسے میں جسم کو گرم رکھنے کیلئے شہریوں نے ٹراؤٹ اور دیگر اقسام کی مچھلیوں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔
سوات میں مقامی شہری مچھلی کھانے کیلئے مختلف ریسٹورنٹس کا رخ کرتے ہیں اور گرما گرم لذیذ مچھلی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ سوات کے ان ریسٹورنٹس میں ماہ شیر، سلور اور دیگر کئی قسم کی مچھلی بھی دستیاب ہے لیکن جو مزہ ٹراؤٹ مچھلی کھانے میں ہے وہ کسی اور میں نہیں۔