پرویز مشرف قوم کے ہیرو ہیں اور رہیں گے، فنکار بھی سابق صدر کے حامی

Last Updated On 19 December,2019 12:00 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف کو سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے پر فنکار برادری بھی ان کی حمایت میں کھڑی ہو گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شان، حمزہ علی عباسی، مہوش حیات، وینا ملک اور دیگر نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات میں پرویز مشرف کی بھرپور حمایت کی ۔ شان کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف قوم کے ہیرو ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

 

میرا نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پرویز مشرف بہادر انسان ہیں، ان کیخلاف ایسے فیصلے کو ذہن قبول نہیں کرتا۔