لاہور: (ویب ڈیسک) اگر ونڈو 7 استعمال کرتے ہیں تو آپ پڑھنے کے لیے ایک خبر ہے جس کے مطابق مائیکروسافٹ کمپنی نے آئندہ کے آغاز سے مشہور آپریٹنگ سسٹم ’ونڈوز 7‘ کی ٹیکنیکل سپورٹ اور سسٹم اپڈیٹس کا سلسلہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشہور سافٹ ویئر کمپنی مائیکرو سافٹ نے بہترین آپریٹنگ سسٹم ونڈوز سیون کی اپ ڈیشن 2020 میں بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اگر کوئی ونڈوز 7 کا تجارتی و کاروباری صارف ہے تو اضافی فیس پر ونڈوز7 کی سکیورٹی اپڈیٹ فراہم کی جائے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قانونی طور پر ونڈوز 7 استعمال کرنے والے افراد اگلے سال 14 جنوری کے بعد ونڈوز کی جانب سے اپ ڈیٹس موصول نہیں کر پائیں گے۔
یاد رہے کہ آن لائن سکیورٹی کے حوالے سے دن بدن نت نئے خطرات سامنے آتے رہتے ہیں جن کا سامنا کرنے کے لیے باقاعدگی سے نڈوز سکیورٹی اپ ڈیٹس بالعموم ہفت روزہ بنیادوں پر پیش کی جاتی ہیں۔
ونڈوز آپریٹنگ سسٹم ان اپ ڈیٹس کو ڈاؤن لوڈ کرکے خود بخود انسٹال کر لیتا ہے اگرچہ اپ ڈیٹس نہ ملنے کی صورت میں آپریٹنگ سسٹم پر کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن اس کی سیکیورٹی کو خطرات ضرور لاحق ہوسکتے ہیں۔
یہ بھی بتاتے چلیں کہ ”ونڈوز ایکس پی“ مائیکرو سافٹ کا سب سے کامیاب آپریٹنگ سسٹم رہا جو اگست 2001ء میں لانچ کیا گیا اور اس کی سپورٹ 8 اپریل 2014ءکو ختم کی گئی۔
ونڈوز7 کے بعد 22 جولائی 2009ء کو ونڈوز 7 آپریٹنگ سسٹم لانچ کیا گیا، اگرچہ یہ بھی بہت کامیاب رہا لیکن اس کی کامیابی کی شرح ونڈوز ایکس پی کے مقابلے میں کم تھی۔