واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) متعدد کمپنیوں کی جانب سے خودکار ٹیک آف اور لینڈنگ کی صلاحیت رکھنے والے طیاروں کی تیاری پر کام کیا جارہا ہے مگرامریکی کمپنی نے دنیا کا پہلا خودکار پرواز کی صلاحیت رکھنے والا کمرشل ہیلی کاپٹر پیش کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ہیلی کاپٹر کو مستقبل میں شہروں میں کام کرنیوالی فضائی ٹیکسیوں کا حصہ بنایا جا سکتا ہے، خودکار پرواز کرنیوالے ہیلی کاپٹر کی کامیاب آزمائش کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔
ہیلی کاپٹر کی آزمائشی پرواز کیلئے امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن سے منظوری لینا پڑی، ہیلی کاپٹر کے اندر 2 پائلٹ بیک اپ کے طور پر موجود تھے۔