پاکستانیوں کی معلومات چوری ہونیکا معاملہ، واٹس ایپ انتظامیہ سے تفصیلات طلب کرلی گئیں

Last Updated On 20 December,2019 10:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستانی صارفین کی معلومات چوری ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے واٹس ایپ انتظامیہ سے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

پی ٹی اے حکام نے واٹس ایپ انتظامیہ کیساتھ یہ اہم معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مالوئیر کے ذریعے ہیکنگ سے صارفین کی معلومات چوری کی گئیں، جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکام پی ٹی اے نے وٹس ایپ سے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بھی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ اس حوالے سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ واٹس ایپ کا تازہ ترین ورژن استعمال کریں جبکہ متاثر ہونیوالے پاکستانی صارفین پی ٹی اے کو شکایت درج کروائیں۔