لندن: (روزنامہ دنیا) ایک برطانوی کمپنی ایسے کموڈ تیار کر رہی ہے جو دیکھنے میں تو بظاہر بے ضرر ہیں مگر وہ وقت ضائع کرنے والے ملازمین کیلئے سزا ثابت ہوں گے۔
اس طرز کے کموڈ تیار کرنے کا مقصد دفتری ملازمین کو ٹوائلٹ میں زیادہ وقت گزارنے سے روکنا ہے اور روکنے کا طریقہ اس کموڈ کے ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے کیونکہ یہ 13 ڈگری پر بنایا گیا ہے اور بنانے والی کمپنی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ڈگری پر بیٹھنے والے کی ٹانگوں پر دباؤ بڑھ جاتا ہے اور 5 منٹ سے زیادہ بیٹھنا تکلیف دہ ثابت ہوسکتا ہے اور یہ تکلیف برداشت کرنے سے بہتر اٹھ جانا ہے۔