چین میں ڈرونز کے ذریعے کھانا پہنچانے کی سروس کا آغاز

Last Updated On 28 December,2019 10:38 am

بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چین میں ایک آن لائن فوڈ ڈلیوری کمپنی نے نئی سروس کا آغاز کیا ہے جس کے تحت ڈرونز صارفین کو کھانا ڈلیور کریں گے۔

کمپنی کی جانب سے متعارف کی گئی اس ڈرون فوڈ ڈلیوری سروس میں گرما گرم کھانا ڈرون باکس میں رکھا جائے گا اور ڈرون اڑان بھرتے ہوئے یہ کھاناصارف تک پہنچائیں گے۔

واضح رہے کہ یورپ میں کئی کمپنیاں اس طرز کی سروس کامیابی سے چلا رہی ہیں۔ چینی کمپنی کا کہنا ہے کہ کچھ عرصے بعد کم وزن والی دیگر اشیا کو ڈرونز کے ذریعے منزل تک پہچانے کی سروس کا آغاز کرینگے۔