اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت خارجہ کا عمارت میں فارن سروس اکیڈمی بنانے کا فیصلہ، عمارت کی تزین وآرائش شروع کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چین نے ڈپلومیٹک انکلیو میں اپنے سفارت خانے کی پرانی عمارت پاکستان کو تحفہ میں دیدی ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے عمارت میں فارن سروس اکیڈمی بنائی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی کنال رقبہ پر بنی عمارت عمارت کی تزین وآرائش شروع کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں اولڈ چائنہ ایمبیسی کا دورہ کیا، جہاں پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ نے ان کا خیر مقدم کیا۔
وزیر خارجہ نے چینی حکومت کے جذبہ خیر سگالی کو سراہا اور وزیراعظم عمران خان کی طرف سے بھی چینی حکام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بلڈنگ کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا۔