بیجنگ: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ سینکڑوں مرتبہ شیئر کی جا رہی ہے جس میں لکھا ہے کہ دنیا بھر میں کاربن اخراج کے حوالے سے چین دنیا میں سرفہرست ملک ہے، پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین 90 فیصد کاربن اخراج کرتا ہے، فرانسیسی خبر رساں ادارے ’’اے ایف پی‘‘ کے مطابق یہ دعویٰ جھوٹا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ’’اے ایف پی‘‘ کے مطابق فیس بک پر ایک جھوٹا دعویٰ سینکڑوں مرتبہ شیئر کیا جا چکا ہے جس کے مطابق دنیا بھر میں کاربن اخراج کا ذمہ دار ملک چین ہے جو 90 فیصد کاربن اخراج کرتا ہے، یہاں ہم بتاتے چلیں کہ 2018ء میں چین دنیا بھر میں کاربن اخراج کے معاملے پر 30 فیصد کیساتھ سرفہرست ہے۔ یہ اعداد و شمار یورپین کمیشن کے حوالے سے جاری کیے گئے ہیں۔
اے ایف پی کے مطابق 6 دسمبر کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی، جسے تقریباً 500 مرتبہ شیئر کیا گیا ہے۔ نیچے گئی پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک فیس بک اکاؤنٹ جس کا نام ایجنڈا 21 ایکسپوزڈ ہے، نے یہ خبر شیئر کی ہوئی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق 2018ء بیشک چین دنیا بھر میں کاربن اخراج کے حوالے سے سرفہرست ملک ہے، یورپین کمیشن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ تعداد 90 فیصد نہیں تقریباً 29.7 فیصد بنتی ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق یورپین کمیشن نے ایک فہرست جاری کی ہے جو نیچے دیکھی جا سکتی ہے جس میں کاربن اخراج کے حوالے سے ممالک کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ سرفہرست چین ہے، دیگر ممالک میں امریکا، یورپی یونین، بھارت، روس، جاپان، ایران، جنوبی کوریا، سعودی عرب، کینیڈا، انڈونیشیا، برازیل، میکسیکو، جنوبی افریقا، ترکی، آسٹریلیا شامل ہیں۔
برطانوی سائنسی جریدے کی طرف سے بھی ایک نقشہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق دنیا بھر میں 1751ء سے لیکر 2017ء تک کاربن اخراج یہ ہے۔