لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں سٹیج کے معروف سٹیج اداکار ناصر چنیوٹی نے اپنے بارے میں کار حادثے کے دوران جھلسنے کی خبروں کو جھوٹا قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل خبریں گردش کر رہی تھیں کہ پاکستان کے مشہور سٹیج اداکار ناصر چنیوٹی انتقال کر گئے ہیں۔نیچے دی گئی پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جس میں ایک صارف نے لکھا کہ ناصر چنیوٹی نے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں، پوسٹ میں مزید لکھا تھا کہ مسکراہٹیں بکھیرنے والا آج زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جو کار حادثے میں شدید جھلس گئے ہیں، سب سے دعا کی گزارش ہے۔
یو ٹیوب پر وضاحتی ویڈیو دیتے ہوئے سٹیج اداکار کا کہنا تھا کہ میں اس وقت لندن میں موجود ہوں اور اپنی نئی آنے والی فلم ’’چل میرا پت‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہوں۔ میں اتنا کہنا چاہوں کہ اس طرح کی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلانا بہت بری بات ہے۔ اس طرح کی خبروں سے کسی کے اہلخانہ کو پریشان صحیح نہیں۔ ہمیں ان چیزوں سے پرہیز کرنا چاہیے۔
سٹیج اداکار ان دنوں بھارتی پنجابی فلم چل میرا پت کی شوٹنگ کے لیے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کے ساتھ دیگر اداکار افتخار ٹھاکر، اکرم داس بھی شامل ہیں۔