دبئی گلوبل ویلیج میں پرفارم کی خبریں جعلی ہیں: جنون بینڈ

Last Updated On 01 November,2019 10:00 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے مشہور راک بینڈ جنون کا کہنا ہے کہ دبئی گلوبل ویلیج میں پرفارم نہیں کر رہے، یہ خبریں جعلی ہیں۔

سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ کرتے ہوئے گلوکار علی عظمت کا کہنا تھا کہ ہمارے بینڈ جنون کا دبئی میں ہونے والے دبئی گلوبل ویلیج میں پرفارم کرنے کا کوئی شیڈول نہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق علی عظمت جو اپنے بینڈ جنون میں کافی پذیرائی رکھتے ہیں کا کہنا تھا کہ ہم نے دبئی گلوبل ویلیج میں پرفارم کرنے کے لیے کوئی معاہدہ نہیں کیا۔

Junoon, dubai concert, global village, junoon global village, rumours, pakistani rock band, gulf news, report, responds, media

فیس بک پر پوسٹ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے دیرینہ شراکت دار اوبرائے مڈل ایسٹ ایونٹ میں 29 نومبر کو پرفارم کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

علی عظمت کا مزید کہنا تھا کہ اس کنسرٹ کے حوالے سے لوگوں میں گمراہ کن، نقصان دہ اور غلط فہمیاں پھیلائی گئیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افواہیں پھیلا رہی تھیں کہ یو اے ای میں 29 نومبر میں ایک کنسرٹ ہو گا جس میں پاکستانی بینڈ جنون بھی پرفارم کرے گا۔

ان پھیلائی جانے والی افواہوں کے بعد بینڈ کا مزید کہنا تھا کہ یہ گمرا کن خبریں پھیلانے پر ہم اپنے مداحوں سے معذرت چاہتے ہیں۔ 

جنون بینڈ کے منیجر علی شان کا کہنا تھا کہ راک بینڈ جنون اس وقت شمالی امریکا میں موجود ہے، جہاں یکم نومبر کو ٹورنٹو میں پرفارم کیا جائے گا، اس کے بعد ڈھاکا میں پرفارم کیا جائے گا، لہٰذا افواہوں والی خبروں پر دھیان نہ دیا جائے۔

Advertisement