جعلی خبروں کے سدباب کیلئے فیس بک کا اہم اقدام

Last Updated On 25 October,2019 10:47 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) جعلی خبروں کو روکنے کے لیے فیس بک متحرک ہو گئی، سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ پر ایک نیا ’’نیوز ٹیب‘‘ متعارف کرا دیا گیا۔

جعلی خبریں پاکستان سمیت دنیا بھر میں عام ہیں، متعدد ممالک سد باب کیلئے تگ و دو میں مصروف ہیں، فیس بک سمیت سوشل میڈیا کی دیگر ویب سائٹس پر جعلی خبروں کی بھرمار نے معاشروں کو تقسیم کر کے رکھ دیا ہے، امریکا، یورپ، برطانیہ، چین سمیت متعدد ممالک ان جعلی خبروں کو روکنے کے لیے متعدد اقدامات اٹھا رہے ہیں، پاکستان بھی ان ممالک میں شامل ہے جس میں جعلی خبروں کے ذریعے افواہیں پھیلائی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک کا اچھے لکھاریوں کو پیسے دینے کا اعلان

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’فوربز‘‘ کے مطابق سوشل میڈیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نیا ٹیب متعارف کرا جا رہی ہے، اس ٹیب کو متعارف کرانے کا مقصد جعلی خبروں کو روکنا ہے، یہ نیا ٹیب مکمل طور پر خبروں کے مضامین کے لیے رکھا گیا ہے۔

کمپنی پر امید ہے کہ فیس بک کے ذریعے پھیلائی جانے والی جعلی خبروں کے سدباب کے لیے یہ نیوز ٹیب اپنا متحرک کردار ادا کرے گا اور اشاعتی اداروں کیساتھ تعلقات میں بہتری کے لیے بھی معاون ثابت ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک کو تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ

سوشل میڈیا نیٹ ورک ہزاروں کی تعداد میں اشاعتی اداروں کیساتھ مل کر کام کر رہا ہے، ان اشاعتی اداروں میں نیو یارک ٹائمز، دی وال سٹریٹ جرنل، واشنگٹن پوسٹ، لاس اینجلس ٹائمز، شکاگو ٹریبیون اور دیگر کاروباری سمیت ڈیجیٹل ادارے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک میں انقلابی تبدیلی، صارفین کا خوشی کا اظہار

فیس بک کا کہنا ہے کہ ابھی اس نیوز ٹیب کو صرف ٹیسٹ کی حد تک رکھا جائے گا، ان نیوز ٹیب کو سب سے پہلے امریکا کے بڑے شہروں نیو یارک، لاس اینجلس، شکاگو، ہیوسٹن، واشنگٹن، میامی، اٹلانٹا، بوسٹن سمیت دیگر شہروں میں استعمال کیا جائے گا۔ یہ ایپ کمپیوٹرز میں استعمال نہیں کی جا سکی بلکہ صرف موبائل پر استعمال ہو سکے گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لیے صحافیوں کی ایک بڑی ٹیم کی خدمات حاصل کی ہے اس نیوز ٹیب کو آگے بڑھانے کے لیے متعدد قومی کہانیاں دیں گے، اس ٹیم کو مکمل اداریاتی آزادی حاصل ہو گی۔
 

Advertisement