لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ تقریباً ہزاروں مرتبہ شیئر کی جا چکی ہے، اس پوسٹ پر متعدد ہزار لوگوں نے کمنٹس بھی کیے ہیں، اس تصویر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب کے دوران سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ بیٹھ کر سر پر سکھوں جیسی پگڑی پہنی ہوئی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ’’اے ایف پی‘‘ کے مطابق سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک پر ایک خبر ہزاروں مرتبہ شیئر کی جا چکی ہے، اسی خبر کی تصویر پر متعدد ہزاروں مرتبہ لوگوں نے کمنٹس بھی کیے ہیں، یہ خبر جھوٹی ہے اور اسی کو بار بار شیئر کیا جا رہا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق اس تصویر کو فیس بک پر 9 نومبر 2019ء کو اپ لوڈ کیا گیا، یہی وہی دن ہے جب وزیراعظم عمران خان نے سکھوں کے مذہبی جگہ گوردوارہ کرتار پور پر بننے والی راہداری کا افتتاح کیا تھا۔ اس دن وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ان کے پرانے دوست اور سابق بھارتی کرکٹر اور کانگریس پارٹی کے سیاسی رہنما نوجوت سنگھ سدھو بھی ہمراہ بیٹھے ہوئے تھے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق 9 نومبر کے بعد سے لیکر اب تک اس تصویر کو 45 ہزار سے زائد مرتبہ شیئرز کیا جا چکا ہے، اس جھوٹی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سکھوں جیسی پگڑی سر پر پہنی ہوئی ہے، حالانکہ اس دن وزیراعظم نے سر پر سفید رنگ کا کپڑا پہنا ہوا تھا۔
زیر نظر تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جس میں اردو کے الفاظ تحریر ہیں، واہ نیازی واہ، کشمیریوں کا جھنڈا نہیں اٹھایا، سکھوں کی پگڑی پہن لی۔
اسی طرح کی ملتی جلتی تصویر فیس بک اور سماجی رابے کی مشہور ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی شیئرز کی گئی تھی۔ جس میں دعویٰ کیا گیا تھا، تاہم دعویٰ جھوٹا ہے، اس دعویٰ کو جھوٹا ثابت کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کے فیس بک پیج کی چند تصاویر بھی شیئرز کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سفید رنگ کا کپڑا پہنے سدھو کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔
اس خبر کو جھوٹا ثابت کرنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آفیشلز پیج کی بھی چند تصاویر بھی دکھائی گئیں۔