اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ کرنل ریٹائرڈ حبیب ظاہر کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جعلی ہے، ملک دشمن خفیہ ایجنسیاں ان کی گمشدگی میں ملوث ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ کرتار پور میں روزانہ پانچ ہزار یاتریوں کے آنے کی گنجائش ہے مگر آنے والے یاتریوں کی تعداد کم ہے، بھارت سیاچن پر قابض ہے، متنازعہ علاقے کو سیاحت کیلئے کیسے کھول سکتا ہے؟۔
ایک سوال پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی آباد کاری پر پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔