فلوریڈا: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ جلد طے پا جا ئے گا، وہ فلوریڈا میں اسٹوڈنٹ سمٹ سے خطاب کر رہے تھے۔
ریاست فلوریڈا کے شہر ویسٹ پام میں کنزرویٹیو اسٹوڈنٹ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا بہت جلد چین کے ساتھ تجارتی معاہدے کے پہلے فیز پر دستخط کر لے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی دو بڑی معاشی طاقتوں کے درمیان کئی ماہ سے تجارتی مذاکرات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے سے متعلق حالیہ پیش رفت رواں ماہ کے شروع میں سامنے آئی جب دو بڑی معاشی طاقتوں کے مابین مہینوں پر محیط تجارتی جنگ اختتام کو پہنچی جس سے عالمی معیشیت کو بھی خطرات لاحق ہو گئے تھے۔
اس معاہدے کے تحت امریکی حکومت چین سے آنے والی مصنوعات پر عائد محصولات میں کمی لائے گی۔