تہران: (دنیا نیوز) صدر ٹرمپ کی نئی بھڑک کا جواب ایرانی ہیکرز نے دے دیا، امریکی صدر نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ہم سب سے بڑے اور دنیا میں سب سے بہترین ہیں۔
ایرانی ہیکرز نے امریکی حکومتی ایجنسی کی ویب سائٹ ہیک کر لی ہے، ہیکرز نے ویب سائٹ پر صدر ٹرمپ کے منہ پر مکے والی تصویر لگا دی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تازہ ترین ٹویٹ میں دعوی کیا تھا کہ ہم سب سے بڑے اور دنیا میں سب سے بہترین ہیں۔ انہوں نے لکھا تھا کہ امریکا نے فوجی ساز و سامان پر 2 کھرب ڈالر خرچ کیے ہیں۔
The United States just spent Two Trillion Dollars on Military Equipment. We are the biggest and by far the BEST in the World! If Iran attacks an American Base, or any American, we will be sending some of that brand new beautiful equipment their way...and without hesitation!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) January 5, 2020