پرتھ: (روزنامہ دنیا) عالمی ماہرین نے آسٹریلیا سے ایک ایسے جانور کے آثار دریافت کر لئے ہیں جو آج سے 55 کروڑ 50 لاکھ سال پہلے پایا جاتا تھا اور جسے تمام موجودہ جانوروں کا جدِامجد قرار دے رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ جانور جسے ’’اِکاریا واریوٹیا‘‘ کا نام دیا گیا ہے، کسی کیچوے کی مانند تھا جس کی لمبائی 2 سے 7 ملی میٹر اور چوڑائی 1 سے 2.5 ملی میٹر تک تھی۔
ممکنہ طور پر اس کا جسم بھی خاصا نرم تھا اور یہ مٹی میں بِل بنا کر رہا کرتا تھا۔ پہلے کئی جاندار دریافت ہو چکے ہیں جو 80 کروڑ سال قدیم ہیں تاہم جسمانی ساخت سے انہیں جانور نہیں کہا جا سکتا۔
واضح رہے کہ ماہرین کی یہ تحقیق ختمی نہیں، اس حوالے سے مزید تجربات اور مشاہدات جاری ہیں۔