سمندری تہہ کے اندر میٹھے پانی کا نایاب ذخیرہ دریافت

Last Updated On 25 March,2020 12:17 pm

آک لینڈ: (روزنامہ دنیا) سائنس دانوں نے سمندری تہہ سے تازہ پانی کا بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا جس کا حجم 2000 مربع کلومیٹر یعنی اونٹاریو جھیل سے زیادہ ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ذخیرہ نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے کے قریب سمندری تہہ کے اندر دریافت کیا گیا، جس کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیا گیا۔

یہ دریافت 8 سال سے جاری تحقیق کے نتیجے میں ہوئی جس کے مطابق تازہ پانی کا یہ ذخیرہ سمندری تہہ میں تقریباً 65 فٹ گہرائی میں ہے جبکہ یہ نیوزی لینڈکے ساحلی شہر تیمارو سے 60 کلومیٹر دور ہے۔ ذخیرے میں اولمپک سائز کے 80 کروڑ سوئمنگ پولز جتنا پانی ہے۔