نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکی فلکیاتی ماہرین نے نظام شمسی میں 139 ایسے چھوٹے سیاروں کا سراغ لگایا ہے جو ایک بیلٹ کی صورت سورج کے گرد گھوم رہے ہیں، اسے ‘کاپر بیلٹ’ کا نام دیا گیا ہے۔
امریکی یونیورسٹی کی دوربینوں کے ذریعے سیارہ نیپچون سے پیچھے لاکھوں سیارچے دریافت ہوئے ہیں جو حجم میں اتنے چھوٹے ہیں کہ انہیں مکمل سیارہ نہیں کہا جا سکتا، ان میں خلائی پتھر، چٹانیں اور شہابیے شامل ہیں جو اب ایک جگہ جمع ہو کر مدار میں رواں دواں ہیں۔
ماہرین امید کر رہے ہیں کہ اس دریافت سے نظام شمسی کے کئی معمے حل ہو سکتے ہیں جن میں ‘سیارہ ایکس’ کا مسئلہ بھی شامل ہے۔ ان کا خیال ہے کہ پلوٹو سے بھی دور کوئی ایسا سیارہ موجود ہے جس کا تاحال پتہ نہیں چلایا جا سکا، جس کی کشش ثقل کے سبب نیپچون کے مدار میں بے قاعدگی آئی ہے تاہم ماہرین اپنی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یاد رہے سال 2006 میں سائنسدانوں نے پلوٹو کے مزید تفصیلی تجزیئے کے بعد اسے باقاعدہ سیاروں کی فہرست سے نکال دیا تھا، اسے اب چھوٹے سیاروں میں شامل کیا گیا ہے۔