واشنگٹن: (دنیا نیوز) جنگلی حیات پر نظر رکھنے والے امریکی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے گوریلا کی نسل ختم ہوسکتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے پرائمٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا اگر گوریلا جانور میں منتقل ہوئی تو پوری نسل متاثر ہوگی اور پھر ان کی آبادی ختم ہو جائے گی۔
امریکی ماہرین کے مطابق گوریلا کو بھی کورونا سے ویسے ہی خطرات لاحق ہیں جیسے انسانوں کو درپیش ہیں۔ تحقیقی ماہرین کا کہنا ہے کہ گوریلا کی ساخت اور اندورنی جسم بالکل انسانوں جیسا ہے اسی وجہ سے اُن کے متاثر ہونے کا خدشہ بہت زیادہ ہے۔