بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے خلا میں سپیس سٹیشن بنانے کیلئے گزشتہ روز کامیابی کے ساتھ نیا راکٹ اور پروٹو ٹائپ لانچ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لانگ مارچ 5 بی نامی یہ راکٹ چینی صوبے ہینان میں لانچ سائٹ سے چھوڑا گیا جو کامیابی کے ساتھ پروٹو ٹائپ سپیس شپ سے جدا ہو کر اپنے مدار میں داخل ہو گیا۔ چین کی طرف سے خلا میں بھیجا جانے والا یہ راکٹ 54 میٹر لمبا اور 849 ٹن وزنی ہے۔
چین نے منصوبہ بنایا ہے کہ وہ اس سپیس شپ کے ذریعے اپنے خلا بازوں کو خلا میں داخل کرے گا۔ یہ منصوبہ 2022ء تک مکمل ہوگا۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ اس سپیس شپ کی زمین پر واپسی 8 مئی تک متوقع ہے۔ اس سے قبل چین نے گزشتہ سال دسمبر میں مریخ مشن کو آگے بڑھانے کے لیے دنیا کا سب سے طاقتور راکٹ لانچ کیا تھا۔