عام ہار کے ذریعے دل کی بے ترتیب دھڑکن کاپتا چلایا جاسکے گا

Last Updated On 07 May,2020 12:32 pm

ہیلسنکی: (روزنامہ دنیا) الیکٹروکارڈیو گرام یا ای سی جی کو ایک گلے میں پہننا ممکن ہوگیا جس کا عملی مظاہرہ یورپی سوسائٹی آف کارڈیالوجی کی ایک آن لائن تقریب میں پیش کیا گیا۔

یہ ایک طرح کا عام ہار لگتا ہے جس کی بدولت دل کی بے ترتیب دھڑکن کو بہتر انداز میں محسوس کیا جاسکتا ہے۔

یونیورسٹی آف ایسٹرن فِن لینڈ کے ایم فل کے طالب علموں نے یہ آلہ بنایا ہے، اس ہار کیساتھ ایک پینڈنٹ لگا ہے جس میں ای سی جی کی طرح سنسر لگا ہے جو مستقل طور پر دل کی دھڑکن اور اس کے اتار چڑھاؤ کو نوٹ کرتا رہتا ہے اور اس کی اطلاع سمارٹ فون پر ظاہر کرتا رہتا ہے۔