‘امریکی فوج کے معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں کیساتھ خفیہ معاہدوں کا انکشاف’

Last Updated On 12 July,2020 10:42 pm

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) امریکی فوج کی جانب سے گوگل، مائیکروسافٹ اور ایمزون کیساتھ خفیہ معاہدوں کا انکشاف ہوا ہے۔ پتا چلا ہے کہ ان ٹیکنالوجی کمپنیوں نے ہزاروں معاہدے کر رکھے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے دی انڈپینڈنٹ میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق امریکا کی بڑی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجیز کمپنیوں کے فوج کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والے خفیہ معاہدے اس سے پہلے کبھی رپورٹ نہیں ہوئے تھے۔

یہ انکشاف اس وقت ہوا جب امریکا میں سیاہ فام افراد کے حقوق کیلئے چلنے والی تحریک ‘بلیک لائیوز میٹر; کے تحت ملک بھر میں مظاہروں کے دوران ان ٹیکنالوجیز کمپنیوں کے ملازمین ایسے دوسرے اداروں کیساتھ کیے گئے معاہدے ختم کرنے پر زور لگا رہے ہیں۔

تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ان ٹیکنالوجی کمپنیوں کے امریکی محکمہ دفاع اور ایف بی آئی سمیت دیگر حساد اداروں کیساتھ ہزاروں معاہدے ہیں۔ ان بڑی کمپنیوں میں سے بہت سی ذیلی معاہدوں کو حکومتی درخواستوں پر عمل کے لیے استعال کرتی ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ بل گیٹس کی کمپنی مائیکروسافٹ نے مبینہ طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ہزاروں جبکہ ایمزون اور گوگل نے سینکڑوں معاہدے کیے ہوئے ہیں۔ ان معاہدوں میں سے متعدد کا تعلق ڈیٹا کو آن لائن محفوظ بنانے کی سہولت کلاؤڈ سٹوریج سے۔