اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) انڈسٹری کی برآمدات میں 21 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آئی ٹی کے شعبے کی برآمدات سے 11 ماہ میں ایک ارب ڈالر سے زائد حاصل ہوئے۔
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت انفارمئشن ٹیکنالوجی کی کوششوں سے ملک کو بھاری زرمبادلہ حاصل ہوا۔
I am glad to see that export remittances from IT & ITES sector have also picked up, showing a growth of 21% & fetching over a billion dollars in foreign exchange, in just 11 months of FY 2019-20. A lot of this success is due to efforts and support provided by Ministry of IT. 1/3
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) July 8, 2020
عبدالرزاق داؤد کا اپنی ٹویٹس میں کہنا تھا کہ وزارت تجارت اور بیرون ملک ٹریڈ مشن آئی ٹی کے شعبے سے بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔ غیر ملکی سرمایہ کار اس شعبے میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ای کامرس پالیسی سے آئی ٹی کی صنعت کو مزید فروغ ملے گا۔
IT and ITES is one of the top priorities of our Government and we encourage local and foreign investors in this sector. Ministry of Commerce has also introduced the first E-Commerce Policy, which will give further boost to our IT industry. 3/3 @appcsocialmedia @Emergingpk
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) July 8, 2020
آج اپنے ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ جب ایک منڈی کو وسعت ملتی ہے تو اس کے حصص میں اضافہ ہوگا۔ مشیر تجارت نے فلپائن کو سیمنٹ برآمد کرنے کے لئے آرڈر لینے میں کامیابی پر ڈیرہ غازی خان سیمنٹ کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ یہ چین میں ان کی کامیابی کا تسلسل ہے۔ برآمد کنندگان کو دنیا بھر میں اپنی منڈی کو وسعت دینے کے لئے اس مثال کی پیروی کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ آئی ٹی سروسز کی برآمدات کی مد میں پاکستان کو 1 ارب 11 کروڑ ڈالرز کی ترسیلات حاصل ہوئی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے 11 ماہ میں 20 اعشاریہ 75 فیصد کا ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اس سے قبل گزشہ سال میں یہ حجم 91 کروڑ 78 لاکھ 75 ہزار ڈالرز تھا۔ وفاقی وزیر امین الحق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزرات آئی ٹی کے تحت کال سینٹرز اور کمپیوٹر سروسز کی مد میں حاصل کی گئیں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ میں ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ برآمدی ترسیلات میں نمایاں اضافہ آئی ٹی انڈسٹری سے متعلق تمام شعبہ جات کو سہولیات دینے کا نتیجہ ہے۔ جون 2025ء تک آئی ٹی اور متعلقہ سروسز کیلئے صفر انکم ٹیکس کی سہولت ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سلسلے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے 100 فیصد مالکانہ حقوق اور منافع لے جانے کی سہولت ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں آئی ٹی سروسز کے فروغ کیلئے تجربہ کار اور قابل پاکستانی کمرشل اتاشیز کی خدمات اہم ہیں۔ سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کمرشل اتاشیز کے ذریعے اوورسیز مارکیٹ تک مزید رسائی حاصل کرے گی۔