ویلنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی کمپنی راکٹ لیب کا تازہ ترین مشن ناکام ہو گیا ہے۔ اس مشن کو نیوزی لینڈ سے لانچ کیا گیا تھا تاہم الیکٹرون گاڑی اڑنے میں ناکام ہوگئی۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے کے تمام لانچز مکمل طور پر کامیاب رہے تھے۔ سوائے پہلے کے جو اپنے ہدف والے مدار میں نہیں جا سکا تھا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق خیال کیا جا رہا ہے کہ سیٹلائٹ پر لے جائے جانے والے تمام پے لوڈز بھی تباہ ہو چکے ہیں۔ راکٹ لیب کے سربراہ پیٹر بیک نے مشن کی ناکامی پر اپنے صارفین سے معافی مانگی ہے۔
ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ دوسرے مرحلے میں راکٹ میں موجود انجن عمومی طور پر پانچ منٹ اور 40 سیکنڈ تک 192 کلومیٹر کی اونچائی پر 3.8 کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے چلتا ہے اور پھر ویڈیو فیڈ منجمد ہو جاتی ہے۔
پیٹر بیک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم آج اپنے صارفین کو سیٹلائٹ کی فراہمی میں ناکام رہے، مجھے اس بات کا انتہائی افسوس ہے۔ ہم اس مسئلے کو تلاش کریں گے۔