چیئرمین بحریہ ٹاؤن کا ہرسال 25 طلبہ کو پی ایچ ڈی کیلئے بیرون ممالک بھجوانے کا اعلان‌

Last Updated On 05 July,2020 06:14 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین بحریہ ٹاؤن نے یونیورسٹیوں کے طلبہ کیلئے بڑا اعلان کر دیا،ہرسال پاکستان سے 25 طلبہ کوپی ایچ ڈی کیلئےبیرون ممالک بھیجا جائے گا، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں گے۔

بحریہ ٹاؤن نے تعلیم دوستی کی بڑی مثال قائم کر دی، چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کی کاوش سے یونیورسٹی کے طلبہ بیرون ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گے، ملک ریاض نے ہر سال 25 طلبہ کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی کرانے کا اعلان کیا ہے۔

ملک ریاض کا کہنا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی، پشاوریونیورسٹی کےطلبہ کو پی ایچ ڈی کیلئے باہر بھیجا جائیگا، این ای ڈی یونیورسٹی کراچی، یو ای ٹی لاہور سے طلبہ بھی پی ایچ ڈی کیلئے باہر جائیں گے۔

قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبہ بھی پی ایچ ڈی کیلئے بیرون ملک جائیں گے، پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر پاکستانی طلبا سے بانڈ سائن کرایا جائے گا۔