لاہور: (دنیا نیوز) رواں سال کے تیسرے چاند گرہن کا مکمل دورانیہ 2 گھنٹے 45 منٹ رہا، چاند گرہن اس بار پاکستان سمیت جنوبی ایشیا میں نہیں دیکھا جا سکا۔
2020 کا تیسرا چاند گرہن نیوزی لینڈ، امریکا، افریقا اور یورپ کے بعض علاقوں میں دیکھا گیا۔ چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین چاند اور سورج کے درمیان میں آجاتی ہے اور زمین پر رہنے والے زمین کا سایہ چاند پر دیکھ سکتے ہیں،
یہ چاند گرہن پاکستان میں نہیں دکھائی نہیں دیا، اس سال کا آخری چاند گرہن 30 نومبر کو ہوگا۔