اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب نے کہا کہ عمر کی حد میں نرمی کیلئے کابینہ کی منظوری درکار ہوتی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر آمنہ مسعود کے پیغام جس میں سی ایس ایس میں حصہ لینے کیلئے عمر کی حد میں نرمی کی درخواست کی گئی کے ردعمل میں وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ عمر کی حد میں نرمی کیلئے کابینہ کی منظوری لازمی ہے اور سمری وزیراعظم کو بھیجی جا چکی ہے۔