سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کو گیارہ ماہ بیت گئے، اس دوران بھارتی فوج نے 192 کشمیری نوجوانوں کو شہید اور 1326 کو زخمی کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق 5 اگست 2019 کو بھارت نے آرٹیکل 370 کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن اور کرفیو لگا دیا جسے آج گیارہ ماہ گذر گئے۔
اس دوران غاصب فوج نے 192 کشمیریوں کو شہید کیا، 9 خواتین بیوہ ہوئیں، 22 بچے یتیم اور935 گھروں کو مسمار کر دیا گیا، ہزاروں سیاسی کارکن اور رہنما گھروں میں نظر بند اور گرفتار کر لیے گئے، وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہے، تعلیمی اداروں اور کاروباری مراکز پر تالے پڑے ہیں۔