لاہور: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں ظالم بھارتی فوج کی بریریت پر فنکاروں کا حوصلہ بھی جواب دے گیا ہے اور انہوں نے بھارتی فوج کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں ظالم بھارتی فوج نے 3 سالہ ننھے بچے کےسامنے اس کے نانا کو شہید کردیا تھا۔ بچے کی اپنے نانا کی لاش پر روتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اس بے بسی نے پاکستانی فنکاروں کو بھی جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: نواسے کے سامنے نانا شہید، اداکارہ مہوش حیات عالمی دنیا کی خاموشی پر بھڑک اُٹھیں
اداکار شان نے بھی سوپور میں پیش آئے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کیا بھارت اس شرم ناک واقعے پر شرمندہ نہیں، ان لوگوں پر بھی افسوس ہوتا ہے جو اس نسل کشی کے وقت خاموش رہے، کشمیر میں انسانوں پر جاری ظلم کو ختم کیا جائے۔
Is this what #India has become shame on the people who did this and shame on the people who stand quiet while this genocide is being done #savehumanity #savekashmir #khansofbollywood #silenceofthelambs pic.twitter.com/UpKV0eN7gX
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) July 1, 2020
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کشمیر ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا کہ قطرہ قطرہ ٹپک رہا ہے، انسانیت کا خون بھی خون ہے، ٹپکے گا تو جم جائے گا، ظلم پھر بھی ظلم ہے، بڑھتا ہے تو مٹ جائے گا۔
#Kashmir Qatra qatra tapak raha hai insaniyat ka khoon Khoon phir khoon hai tapkay ga to jum jaye ga..Zulm phir Zulm hai barhta hai to mit jata hai..
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) July 1, 2020
.@ImranKhanPTI @IrshadBhatti336 @Shahidmasooddr
گلوکار فرحان سعید کا کہنا ہے کہ کشمیر میں بے رحمانہ واقعے پر دنیا کی کشمیریوں کی حالت زار پر بے حسی ظاہر کرتی ہے، میری ہمدردیاں بشیر اور 3 سالہ بچے سہیل کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
The sheer heartlessness of today s incident in #Sopore defines the world s indifference towards #Kashmir, its people and their plight!
— Farhan Saeed (@farhan_saeed) July 1, 2020
My heart goes out to the family of the slain Bashir sahab & his 3 year old grandson Suhail who was witness to such a mammoth tragedy. Prayers.
یہ بھی پڑھیں: حلیمہ سلطان مقبوضہ کشمیر میں نانا کی لاش پر بیٹھے نواسے کی تصویر دیکھ کر رنجیدہ
گلوکار سلمان احمد کاکہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان دنیا کے واحد لیڈر ہیں جو بار بار مظلوم کشمیریوں کے حق میں کھڑے ہوئے، ہم عمران خان کا مرتے دم تک ساتھ دیں گے، عمران خان ہمیشہ نمبر 1 رہیں گے۔
“Like the sun & the moon Truth can not stay hidden long” https://t.co/ZN3ErSXVfI
— salman ahmad (@sufisal) July 2, 2020
PM @ImranKhanPTI , Is the only world leader who has repeatedly stood up for the suffering & suffocated people of #Kashmir. We have & will defend you to our dying day.We stay vigilant & watchful around you when sneaking whisperers try to harm you. You will always be #1 pic.twitter.com/t4kX27Xzzf
— salman ahmad (@sufisal) July 1, 2020
اداکارہ مہوش حیات نے بھی ٹوئٹر پر مذکورہ واقعے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کس طرح خاموشی سے کھڑی رہ سکتی ہے اور بھارتی فوج کو اس طرح ظلم کرنے کی اجازت دے سکتی ہے۔ ہم کب تک اس ظلم پر آنکھیں موندے رہیں گےاس ظلم کو روکنا ہوگا۔ کشمیری زندگیاں بھی اہم ہیں۔
If this doesn’t move you Idk what will. How can the world stand by quietly& allow Indian Forces to act with such impunity &get away with this aggression against innocent ppl of #Kashmir .How much longer are we going 2 turn a blind eye?This has to stop.Kashmiri lives also matter! pic.twitter.com/f1KIv7TvII
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) July 1, 2020