لاہور: (ویب ڈیسک) قابض بھارتی فوج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں نواسے کے سامنے نانا کو شہید ہونے کے واقعے کے بعد پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے خاموش تماشائی بنی دنیا کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کب تک اس ظلم پر خاموش رہیں گے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک اور انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ظالم اور قابض بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران ایک 60 سالہ شخص کو گولیاں مار کر شہید کردیا اور شہید ہونے والے شخص کا 3 سالہ نواسہ نانا کی لاش پر بیٹھ کر روتا رہا لیکن اسے دلاسہ دینے والا کوئی نہیں تھا۔
نانا کی لاش پر بیٹھ کر روتے ہوئے بے بس 3 سالہ بچے کی تصویر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور ٹوئٹر پر ایک بار پھر کشمیرکی آزادی ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا۔
If this doesn’t move you Idk what will. How can the world stand by quietly& allow Indian Forces to act with such impunity &get away with this aggression against innocent ppl of #Kashmir .How much longer are we going 2 turn a blind eye?This has to stop.Kashmiri lives also matter! pic.twitter.com/f1KIv7TvII
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) July 1, 2020
اس افسوسناک واقعے پر اداکارہ مہوش حیات بھی چپ نہ رہ سکیں اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم اور بربریت پر دنیا کی خاموشی پر بھڑک اٹھیں۔
یہ بھی پڑھیں: حلیمہ سلطان مقبوضہ کشمیر میں نانا کی لاش پر بیٹھے نواسے کی تصویر دیکھ کر رنجیدہ
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ دنیا کس طرح خاموشی سے کھڑی رہ سکتی ہے اور بھارتی فوج کو اس طرح ظلم کرنے کی اجازت دے سکتی ہے۔ ہم کب تک اس ظلم پر آنکھیں موندے رہیں گےاس ظلم کو روکنا ہوگا۔ کشمیری زندگیاں بھی اہم ہیں۔