سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ دنیا میں کوئی طاقت مجھے آزادی کے ہزاروں شہیدوں کے مقصد کی حفاظت سے نہیں روک سکتی۔
حریت کانفرنس سے علیحدگی کے معاملے پر حریت لیڈر کا بھارتی میڈیااور بے ضمیر لوگوں کے جھوٹے پراپیگنڈہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ آل پارٹیز حریت کانفرنس سے میری علیحدگی کا ہر گز مطلب حقِ خود ارادیت سے دستبرداری نہیں۔ بھارتی استعمار سے تاحیات برسرِ پیکار رہوں گا۔
It is in response to the fake propaganda of Indian Media and conscious less elite, let me clarify that my separation from APHC doesn t mean my separation from the sacred movement of right to self determination. @narendramodi #Kashmir
— Syed Ali Geelani (Official) (@GeelaniOfficial) June 30, 2020
انہوں نے مزید کہا کہ آزادیِ کشمیرکی کو ششیں میرے خون میں رچی بسی ہیں، دنیا میں کوئی طاقت مجھے آزادی کے ہزاروں شہیدوں کے مقصد کی حفاظت سے نہیں روک سکتی۔
یہ بھی پڑھیں: بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی کل جماعتی حریت کانفرنس سے علیحدگی
سید علی گیلانی نے قرانی آیت کا حوالہ دیا، کہہ دیجیے اے محمدؐ! بےشک میری نماز، قربانی، جینا اور مرنا صرف اللہ کے لیے ہے۔
یاد رہے کہ متاز کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے کل جماعتی حریت کانفرنس کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک حریت کے بانی اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے تاحیات چیئرمین سید علی گیلانی نے آڈیو پیغام میں چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تاہم انہوں نے مستعفی ہونے کی وجہ نہیں بتائی۔
90 سالہ بزرگ رہنما کافی عرصے سے علیل ہیں اور اسیری میں بیماری کے باعث نحیف ہوگئے ہیں۔اپنے آڈیو پیغام میں سید علی گیلانی کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں اور اس فیصلے سے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کو مطلع کرچکا ہوں۔