لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی آبادی کا تناسب بدلنے کے معاملے پر عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔
شہبازشریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بھارت غیر قانونی طور پر ہزاروں بھارتیوں کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں شہریت دے رہا ہے، دنیا بھارت کے غیر قانونی اقدام کا نوٹس لے۔
The UN & international community must take notice of the Indian move to grant domicile certificates of the Occupied Kashmir to thousands of its nationals. This illegal step is aimed at changing the demographic structure of IoK that will render Kashmiri Muslims into a minority.
— Shehbaz Sharif (Stay at home to stay safe) (@CMShehbaz) June 28, 2020
شہباز شریف نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کر رہا ہے۔ واضح رہے بھارت اسرائیل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی تناسب بدلنے کا گھناؤنا کھیل کھیل رہا ہے جس کے تحت مودی سرکار نے 25 ہزار بھارتیوں کو جموں و کشمیر کا ڈومیسائل جاری کر دیا جو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
پاکستان نے سرکاری طور پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ بھارت کو جموں و کشمیر میں ابادی کا تناسب تبدیل کرنے سے روکنے کیلئے مداخلت کرے، بھارت پر زور دیا جائے کہ غیر قانونی طور پر جاری کئے گئے تمام ڈومیسائل منسوخ کرے۔