لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں نواسے کے سامنے شہید ہونے والے نانا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کشمیریوں کی حالتِ زار کو اس تصویر سے بہتر کوئی چیز بیان نہیں کرسکتی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ماڈل ٹاؤن علاقے سوپور میں پیش آنے والے واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے لکھا کہ ایک بچہ اپنے نانا کے گولیوں سے چھلنی جسم اور فوجیوں کے مابین پھنس گیا۔
سابق کپتان نے3 سالہ بچے، جسے سیکیورٹی اہلکار، سیکیورٹی فورسز اور حریت پسندوں کے درمیان جھڑپ کی زد میں آنے والے نانا کی لاش سے دور محفوظ مقام پر جانے کا اشارہ کررہا ہے۔
A child caught up between his grandfather s bullet-riddled body and the gun-weilding soldiers. No image can describe the plight of Kashmiris with such grim precision.#kashmirBleeds pic.twitter.com/WWZslaTiGn
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) July 1, 2020
شاہد آفریدی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کشمیریوں کی حالتِ زار کو اس تصویر سے بہتر کوئی چیز بیان نہیں کرسکتی۔
واضح رہے کہ قابض بھارتی فورسز کی جانب سے کئی دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور گزشتہ روز ہونے والے واقعے کے بعد سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز نے دنیا کو جنجھوڑ کر رکھ دیا۔
گزشتہ روز پیش آنے والے واقعہ نسانی حقوق کے علمبرداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے جو ایک طویل عرصے سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
دوسری طرف ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میرا، اہلیہ اور بیٹیوں کا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی بیٹی کیساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے لکھا کہ الحمد للہ میری اہلیہ، بیٹیوں اقصیٰ، انشا کا دوبارہ ٹیسٹ کرایا ہے جو منفی آ گیا ہے، اس سے قبل اہلیہ اور دونوں بیٹیوں کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
Alhamdulillah, my wife & daughters, Aqsa & Ansha have re-tested after our previously positive results for #COVIDー19, & are now clear. Thanking u all for your continuous well wishes, & may the Almighty bless you and yours. Now back to family time; I’ve missed holding this one pic.twitter.com/J5mDv7DnBD
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) July 2, 2020
ٹویٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے مزید لکھا کہ میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، اللہ تعالیٰ آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔ خاندان کیساتھ مل جلنے کا وقت آ گیا ہے۔