سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع کلگام میں سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیری جوان پر اندھا دندھ فائرنگ کردی، جسکے نتیجے میں جوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی شہید کردیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ضلع راجوری میں بھی بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔