لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے 24 نیوز چینل کا لائسنس معطل کرنے کی مذمت کی ہے۔
پی بی اے نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے اس اقدام سے سیکڑوں ورکر متاثر ہوں گے لہٰذا چینل کی معطلی کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایک طرف پیمرا مختلف کیٹیگریز میں نئے لائسنسز کا اجرا کررہا ہے، جس کی موجودہ اینالاگ سسٹم میں گنجائش نہیں ہے، دوسری طرف پہلے سے آن ایئر چینلز کے لائسنس پروسیجرل ایشوز کی وجہ سے معطل کررہا ہے۔
پی بی اے نے پیمرا سے چینل ٹوئنٹی فور کی معطلی کو واپس لینے اور چینل کو شفاف اور ہمدردانہ سماعت کا موقع دے کر معاملے کو حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔