کوئٹہ میں مویشی منڈیاں سج گئیں، قیمتیں زیادہ ہونے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا

Last Updated On 05 July,2020 06:12 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں عید قرباں کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا، حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مویشی منڈیاں تو لگ گئیں مگر مشرقی بائی پاس پر قائم مرکزی مویشی منڈی میں سہولیات کا فقدان ہے، دوسری جانب قیمتیں زیادہ ہونے کے سبب شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

کوئٹہ میں عید الضحی کی تیاریاں شروع ہو گئیں، عید قرباں کی مناسبت سے مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش لگ گیا۔ عوام عید پر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے من پسند مویشی کی تلاش میں تو مصروف ہیں مگر منڈیوں میں لائے گئے مویشوں کی قمیتں سن کر شہریوں کے پسینے چھوٹ گئے۔ کہتے ہیں کہ اس بار قربانی کرنا انتہائی مشکل ہو رہا ہے

دوسری جانب بیوپاریوں کا یہ کہنا ہے کہ مال مہنگا ہونے کی سب سے بڑی وجہ باڈر کا بند ہونا ہے، ہمسایہ ممالک سے اس بار جانور کی درامد نہیں ہورہی اس بنا سے اس بار منڈیوں میں لائے گئے جانوروں کی قیمتیں بھی زیادہ ہوگئی ہیں۔

ضلعی انتطامیہ کی جانب سے بھی تاحال مویشی منڈیوں کے قیام اور منڈیوں سے متعلق ایس او پیز مرتب نہ کی جا سکیں جس کی وجہ سے خریدار اور بیوپاریوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے