بلوچستان ہائیکورٹ: این ایف سی ایوارڈز کیلئے صدارتی نوٹی فکیشن کالعدم قرار

Last Updated On 23 June,2020 11:01 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان ہائی کورٹ نے صدر مملکت کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ کیلئے جاری نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

بلوچستان ہائیکورٹ نے نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ (این ایف سی) کی تشکیل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ممبران کی تقرری آئین کے مطابق نہیں ہیں۔

بلوچستان ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور وفاقی سیکرٹری خزانہ کی این ایف سی کے اراکین کے طور پر تعیناتیاں بھی کالعدم قرار دیدی ہیں۔

عدالت نے این ایف سی ایوارڈ کے اراکین کے تقرر اور طریقہ کار کیلئے آرٹیکل 160 کے مطابق عملدآمد کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان سے رکن کی تعیناتی کیلئے گورنر بلوچستان صوبائی حکومت کی تجویز پر نئے رکن کو مقرر کریں۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے