واشنگٹں: (دنیا نیوز) نئی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکی فوج مسلمانوں کی کڑی نگرانی کیلئے ان میں مقبول موبائل ایپس کا ڈیٹا خرید رہی ہے۔
ٹیکنالوجی جریدے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ملٹری،’’قرآن ایپ’’، ‘’مسلم پرئیر’’ یا ‘’مسلم پرو’’ جیسی ایپس کا ڈیٹا خرید رہی ہے۔ یہ ایپس مجموعی طور پر 9 کروڑ لاکھ لاکھ سے زائد بار ڈاؤن لوڈ ہو چکی ہیں۔
امریکی فوج نے میڈیا رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ڈیٹا دیگر ممالک میں سپیشل فورسز کے آپریشن میں استعمال ہوتا ہے۔