ماسکو: (دنیا نیوز) روسی خلائی ادارے روسکوسموس نے کہا کہ اس نے چین کی نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن کے ساتھ چاند کی سطح، اس کے مدار یا دونوں پر تحقیقی سہولتوں کے قیام کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
دونوں ملکوں کے خلائی اداروں کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سہولتیں دیگر ملکوں کے استعمال کیلئے بھی دستیاب ہوں گی۔
بیان میں کہا گیا کہ بین الاقوامی سائنسی قمری مرکز چاند پر نئی چیزوں کی تلاش اور ان کے استعمال سمیت وسیع پیمانے پر سائنسی تحقیق انجام دے گا۔