سست رفتار انٹرنیٹ کیلئے انسٹاگرام لائٹ متعارف

Published On 10 March,2021 08:42 pm

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) سماجی رابطوں کی مشہور ویب سائٹ فیس بک کی جانب سے سست رفتار انٹرنیٹ رکھنے والے صارفین کیلئے انسٹاگرام لائٹ ایپ کو متعارف کرا دیا ہے۔

انسٹاگرام لائٹ ایپ کو گوگل پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا۔ یہ ایپ انتہائی محدود ڈیٹا پر بھی کام کر سکے گی۔ خیال رہے کہ محدود سٹوریج رکھنے والے فونز پر انسٹاگرام کو استعمال کرنا ممکن نہیں تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انسٹاگرام لائٹ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے صرف اینڈرائڈ فونز کی صرف 2 ایم بی سٹوریج درکار ہوگی۔

انسٹاگرام لائٹ کے اندر بھی ڈارک موڈ آپشن برقرار ہے۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام لائٹ جلد دنیا بھر کے تمام انٹرنیٹ صارفین کو میسر ہو گی۔