کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ اس فیچر کے استعمال سے صارفین غلط ونڈو پر پیغامات بھیجنے سے بچ سکیں گے۔
خیال رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے یہ نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان گزشتہ سال دسمبر میں کیا گیا تھا تاہم یہ اب دنیا بھر کے صارفین کیلئے دستیاب ہے۔
واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے ذریعے صارفین اب ہر چیٹ کے دوران اس کی بیک گراؤنڈ پر مختلف تصویروں کو استعمال کر سکیں گے۔
اس فیچر کا اضافہ اس وقت ہوا ہے جب حالیہ مہینوں میں واٹس ایپ کو اپنی نئی پرائیویسی پالیسی کے نتیجے میں لوگوں کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
واٹس ایپ کی پالیسی پر شدید تنقید کی گئی تھی۔ اس موقع اکا فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف ایپس ٹیلی گرام اور سگنل کے صارفین کی تعداد میں بھی بہت بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔