تیزی سے جواب دینے کی صلاحیت ’’سچا ‘‘ہونے کی دلیل سمجھی جاتی ہے، نئی تحقیق

Published On 28 February,2021 12:41 pm

لندن:(روزنامہ دنیا) برطانیہ میں کی گئی دلچسپ تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ جو لوگ کسی بھی سوال کا فوری اور بلا جھجھک جواب دیتے ہیں ان کو سچا سمجھا جاتا ہے۔

 میڈیا رپورٹ کےمطابق ہمارے معاشرے میں بھی یہ رائے اکثر تسلیم کی جاتی ہے کہ فوری جواب دینے والا سچا اور ان کی بات بھی درست قرار دی جاتی ہے ۔اس کے برعکس وہ لوگ جو کسی بھی سوال کا جواب دینے سے پہلے کچھ دیر سوچتے ہیں اور آہستگی سے ٹھہر ٹھہر کر جواب دیتے ہیں، انہیں ناقابلِ بھروسہ، بے ایمان اور جھوٹا سمجھا جاتا ہے ۔

یہ نتیجہ جیمس کُک یونیورسٹی برطانیہ کے ڈاکٹر ژیانو اور ڈاکٹر ڈیمنگ وانگ نے برطانیہ، امریکا اور فرانس میں 7ہزار565 رضاکاروں پر 14 مختلف نفسیاتی تجربات کے بعد اخذ کیا ۔

 

Advertisement