دیوقامت پہیے جیسا خلائی سٹیشن بنانے کا اعلان

Published On 02 March,2021 03:50 pm

نیو یارک: (روزنامہ دنیا) امریکی کمپنی ‘آربٹل اسمبلی کارپوریشن’ نے زمین کے گرد مدار میں ایک بہت بڑے پہیے جیسے خلائی سٹیشن کی تعمیر کا اعلان کردیا ہےجو اپنے محور پر چکر لگانے کے دوران مصنوعی کششِ ثقل بھی پیدا کرے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق میلوں پر پھیلے ہوئے دیوقامت پہیوں جیسے خلائی اڈوں کا تصور کم از کم 70 سال سے سائنس فکشن فلموں میں پیش کیا جارہا ہے ۔ آربٹل اسمبلی کارپوریشن کا منصوبہ اسی خیال کو حقیقت کا جامہ پہنانے سے متعلق ہے ۔ اس مجوزہ خلائی اسٹیشن کو ‘‘وائیجر کلاس سپیس سٹیشن’’ کا نام دیا گیا ہے جس کی تعمیر کا آغاز 2025 سے بتدریج کیا جائے گا اور ممکنہ طور پر مزید دس سے پندرہ سال میں مکمل کرلیا جائے گا۔

وائیجر کلاس سپیس سٹیشن کے پہلے پروٹوٹائپ کا پہیہ ‘‘صرف’’ 200 فٹ چوڑا ہوگا جس میں 400 افراد کی گنجائش ہو اور جہاں رہنے کیلئے مقامات کے علاوہ کھیل کود اور دیگر تفریحات کی جگہیں بھی موجود ہوں گی۔
 

Advertisement