فیس بک اور گوگل پر جعلی اشتہارات شکایت کے باوجود برقرار

Published On 29 April,2021 03:48 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) فیس بک اور گوگل دھوکہ دہی کے واقعات کے باوجود جعلی مالیاتی سکیموں کے اشتہارات ہٹانے میں ناکام ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی کنزیومر واچ ڈاگ "وِچ"کے حالیہ سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فیس بک اور گوگل سے متاثر ہ افراد نے شکایات کیں اس کے باوجود دھوکہ دہی پر مشتمل اشتہارات جوں کے توں موجود ہیں۔ رپورٹ کردہ اعدادوشمار کے مطابق گوگل 34 فیصد اور فیس بک 26 فیصد جعلی اشتہارات ہٹانے میں ناکام رہا۔

مذکورہ کمپنیوں کا کہنا ہے کہ دھوکہ دہی پر مشتمل اشتہارات ہٹا دیئے گئے ہیں تاہم سروے میں شامل 15 فیصد افراد جعلی اشتہارات سے متاثر ہوئے اور انہیں رپورٹ بھی کیا۔ ان میں سے 27 فیصد اشتہارات فیس بک اور 19 فیصد گوگل پر تھے جبکہ 43 فیصد افراد نے اپنے ساتھ ہونے والے دھوکہ دہی پر مشتمل واقعات کو رپورٹ ہی نہیں کیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گوگل پر رپورٹنگ کا طریقہ کار انتہائی پیچیدہ ہے۔
 

Advertisement