ایمزون کے مالک جیف بیزوس کی ساتھیوں کے ہمراہ خلا کی سیر

Published On 21 July,2021 05:43 pm

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) ایمزون کمپنی کے مالک دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ خلا کی سیر کی۔ انہوں نے خلائی کیپسول کے ذریعے زمین کے مسحور کن نظارہ کیا۔

جیف بیزوس اپنی راکٹ کمپنی بلیو اوریجن پر خلائی سفر کے پہلے مشن پر روانہ ہوئے تھے۔ ایمیزون سربراہ کے ہمراہ ان کے بھائی اور عملے کے دیگر افراد شامل تھے۔ ان میں ایک 18 سالہ طالبعلم اور 82 سالہ ایوی ایشن ماہر موجود تھیں۔

خیال رہے کہ جیف بیزوس نے اپنی کمپنی کا نام امریکا کے پہلے خلا باز کے نام سے منسوب کیا ہے۔ یہ خلائی راکٹ ٹیکساس کے دور دراز علاقے سے خلا کی جانب روانہ ہوا۔

اس سے قبل رچرڈ برانسن جو کہ ورجن گلیکٹک کے بانی ہیں نے رواں ماہ 11 جولائی کو خلا کا سفر کیا تھا۔ تاہم رچرڈ برانسن کے راکٹ کے برعکس جیف بیزوس کا کیپسول مکمل طور پر آٹومیٹک تھا۔ اس نے بغیر پائلٹ کے 10 منٹ کی پرواز کی۔

بلیو اوریجن کے راکٹ کیسپول نے 106 کلومیٹر کی بلندی پر پرواز کی جو رچرڈ برانسن کی پرواز سے 16 کلومیٹر زیادہ بلند تھا۔ جیف بیزوس نے 2000ء میں اپنی خلائی کمپنی بلیو اوریجن کی بنیاد رکھی تھی۔
 

Advertisement