آپ کی پالتو بلی کا موڈ کیسا ہے؟ نئی ایپ سے معلوم کیجئے

Published On 29 July,2021 10:25 am

کیلگری:(روزنامہ دنیا) بلی پالنے والے افراد اس جانور کی نگہداشت کا بطورِ خاص خیال رکھتے ہیں اور اب ایک ایپ کی بدولت ان کا کام مزید آسان ہوسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اب اگر آپ کی بلی کسی منفی کیفیت کی شکار ہے تو ٹیبلی نامی ایپ سے اس کی ایک تصویر لیجئے اور فوری طور پر بلی کا اندرونی احوال جانئے ۔ یہ ایپ کینیڈا کی مشہور کمپنی سِلویسٹر اے آئی نے تیار کی ہے ۔ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد یہ بھی معلوم کرسکتی ہے کہ آیا بلی کسی تکلیف میں تو مبتلا نہیں ہے ۔

سائنٹفک رپورٹس میں شائع اس رپورٹ میں ‘بلیوں کے تاثرات اور احساسات پر ایک پیمانہ مرتب کیا گیا تھا۔ اس میں بلی کے ظاہری آثار مثلاً سر کی پوزیشن، آنکھوں کا سکڑاؤ، ناک پر دباؤ اور مونچھوں کی کیفیات کی بنا پر بتایا جاسکتا ہے کہ بلی صاحبہ کا مزاج کیسا ہے ۔ اس پیمانے کو ایف جی ایس کا نام دیا گیا ہے اور اس سے بلیوں میں تکلیف کی شدت بھی معلوم کی جاسکتی ہے ۔