لاس اینجلس:(روزنامہ دنیا) امریکہ میں بہت جلد ایسی گن فروخت کے لیے پیش کی جائے گی جسے دنیا کی طاقتور ترین کوائل گن کا اعزاز حاصل ہے اور ایک سیکنڈ میں 200 فٹ دور تک گولیاں پھینکتی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دستی گن ہو، ریوالور ہویا رائفل ان میں ایک قدرمشترک ہے کہ گولی میں جلنے والا بارود گولی کو آگے دھکیلتا ہے جس کی اپنی حد ہوتی ہے اب دنیا کی سب سے تیز گولی پھینکنے والی ایک گن بنائی گئی ہے جو 200 فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے آگے بڑھتی ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ گن برقی مقناطیسی قوت سے گولی کو آگے دھکیلتی ہے ۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بہت جلد یہ گن امریکہ میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی جسے دنیا کی طاقتور ترین کوائل گن کا اعزاز حاصل ہے ۔ اسے آرک فلیش لیب نے بنایاہے اور اس کا پہلا ماڈل جی آر ون اینوِل 3375ڈالر میں فروخت کیا جائے گا۔
اس ماڈل کا وزن 20 پونڈ ہے جس کے اندر بیٹری نصب ہے اور اس کا چارجر الگ سے خریدا جاسکتا ہے ۔جی آر ون اینول آٹھ سٹیج کی نیم خودکار گن ہے جسے دنیا کی پہلی دستی گن کہا جاسکتا ہے جو کوائل کی وجہ سے برقی مقناطیسی قوت سے چلتی ہے ۔